28 اکتوبر 2026 - 02:27
'روس ایٹم' ایران میں 8 پاور پلانٹ یونٹس تعمیر کرے گا

روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے ایران میں جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور بوشہر پاور پلانٹ میں روسی عملے میں اضافے کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے اعلان کیا کہ ایران اور روس نئے جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں پر اتفاق کر چکے ہیں۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس ایٹم کے سربراہ نے اس بارے میں کہا: "ہم نے مزید 8 یونٹس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور موسم خزاں کے دوران ایران میں چھوٹے پاور پلانٹ یونٹس کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔"

روس ایٹم کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کی یونٹ نمبر 2 اور یونٹ نمبر 3 اب بھی تعمیر کے مرحلے میں ہیں۔

انھوں نے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے روسی عملے میں اضافے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس اس وقت تعمیراتی مقام پر 142 افراد اور خدمات کے شعبے میں 50 افراد موجود ہیں اور اس تعداد کو منصوبہ بند سطح 700 افراد تک بڑھائیں گے۔"

لیخاچیف نے بوشہر پاور پلانٹ سے روسی عملے کے انخلا کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے زور دیا: "ہم کیوں انخلا کریں جبکہ ہم عملے کی تعداد بڑھا رہے ہیں؟"

روس ایٹم کے سربراہ نے وضاحت کی: "یقیناً سب کچھ فوجی صورتحال پر بہت زیادہ منحصر ہے۔ اگر صورتحال شدید ہو جائے تو ہم کم از کم عملے میں اضافے کی رفتار کم کر دیں گے۔ لیکن اب ہم (عملے میں) اضافے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔"

تہران اور ماسکو کا جوہری تعاون نئے پاور پلانٹ یونٹس کی تعمیر کے لئے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ ـ جو ایران اور روس نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے، ـ ایران کے لئے 1024 میگاواٹ جوہری بجلی پیدا کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha